وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ کاریز کوٹ گنگی خیل سے تعلق رکھنے والے نیاز گنگی خیل نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عرصے سے فعال کارکن ہوں۔ لیکن آج انتہائی دکھ سے مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میری اپنی پارٹی کے سابق ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ایک سال پہلے ہمارے علاقے کیلئے صاف پانی کے ڈگویل کی منظوری ہوئی تھی اور خود سابق ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر اور انکے سیکرٹری یونس وزیر نے مجھے مبارک باد دی تھی اور ہمارے علاقے کے لوگوں نے خوشی منائی تھی کیونکہ ہمارے علاقے کے غریب لوگوں کو پینے کے پانی میں کافی دشواری کا سامنا ہے اور اس کی گواہی حکومت کی سرکاری سروے ٹیم کی رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس کی بنیاد پر اس سکیم کی منظوری ہوئی تھی۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس منظور شدہ سکیم کو کمیشن اور چند روپے کے لالچ کے بدلے میں بیچ دیا گیا۔ اور اس سکیم کی اس ہیرا پیری میں سابق ایم پی اے نصیراللہ خان کے سیکرٹری بلاول وزیر کا ہاتھ تھا جو ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹھ کر عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو منہ مانگے داموں فروخت کرنے میں مصروف تھے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے سابق ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر کا ہاتھ تھا۔ اس ہیرا پیری کی وجہ سے نصیراللہ خان وزیر کا پارٹی میں کوئی غزت نہیں پا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر اپنے سیکرٹری بلاول وزیر کی وجہ سے اتنا بدنام ہوا، کہ پارٹی کے ذیمادار لوگوں کا ان پر اعتماد ختم ہوگئی، اس کی وجہ سے نصیراللہ خان وزیر نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے