پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سکھ کمیونٹی کے افراد کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے محلہ جوگن شاہ شاہ قبول کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران سکھ کمیونٹی کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ٹرائی کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد کو موقع پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے رہنے والوں کا ایک گلدستہ ہے جہاں پر تمام شہری برابر ہیں۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے افراد کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء خوش آئند ہے امید ہے آئندہ بھی سٹی ٹریفک پولیس پشاور سکھ کمیونٹی کیساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے