ہنگو(مانند نیوز) ہنگو کے وسائل پر ہنگو کے عوام کا کنٹرول ہو گا،جمہوریت ہر یقین رکھتے ہیں،علاقائی سیاست کا تقاضا ہے کہ عوامی مسائل کا حل نکالا جائے،فلاحی کام کر کے دلی تسکین ملتی ہے،فنڈز اور وسائل عوامی مشاورت سے اجتماعی مفادات کے لیے استعمال کریں گئے ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 36 حافظ عبدالہادی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کربوغہ کے علاقہ جات چھپری بانڈہ،آخوند زاد کلے،کوز کلے میں انتخابی مہم کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاقہ عوام اور نوجوانان نے اپنے اپنے علاقہ جات آمد پر حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کا شاندار استقبال کیا۔انتشابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان نے کہا کہ ضلع ہنگو غیور اور محنت کش افراد کا ضلع ہے جس کی اپنی روایات اور انداز سیاست ہے مگر لمحہ فکریہ ہے کہ اس شہر میں عوام آج بھی مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں،ہسپتالوں میں ادویات تک ناپید ہیں،تعلیمی اداروں میں سہولیات نہیں،ںوجوانوں کے لیے مقابلے کے رجحان کا کوئی اہتمام نہیں،بے روز گاری کے ناسور کا کسی نے حل نہیں نکالا اور ہمارے نمائیندوں نے گلی نالیوں کی سیاست کر کے راہ فرار اختیار کیا۔عوامی مشکلات کے حل کے لیے اللہ کی نصرت کی امید لیے اور مشران کی رہنمائی لیکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے،ہمارا کردار شیشے کی طرح صاف ہے اور قوم ہمارے خدمت کے ایجنڈے سے آگاہ ہے۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ 8 فروری کو محرومیوں کے ازالے کے لیے اور نوجوانوں کے درخشاں مستقبل کے لیے آزاد پینل کو کامیاب کرائیں۔