ہنگو(مانند نیوز) کرک کے سرحدی علاقہ جات میں آزاد پینل کی سر گرمیاں،درشی اور متوخیل میں حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کی کارنر مٹینگز،عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کر رکھا ہے،عوام پینے کے پانی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں یہ بڑا انسانی المیہ ہے،خدمت کا جزبہ لیکر انتخاب لڑ رہے ہیں حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق این اے 36 سے آزاد پینل کے امیدوار حافظ عبدالہادی اور امیدوار صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان نے کربوغہ کے علاقہ جات درشی اور متوخیل کا طوفانی دورہ کیا۔اور عوام سے ملاقاتیں کر کے اپنے انتخاب لڑنے کے پروگرام اور عزائم کے متعلق انہیں آگاہ کیا۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ اللہ نے بہت کچھ دیا ہے اور فلاحی کاموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ عوامی محرومیوں نے مجبور کیا کہ انتخاب لڑوں۔اپ کو صحت،تعلیم اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیاسی میدان میں کودے ہیں۔یہ انسانی المیہ ہے کہ جدید دور میں بھی ہنگو اور کربوغہ میں انفراسٹرکچر کی بحالی اولین ترجیح یے۔حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان نے عوام سے کہا کہ میرٹ پر ووٹ کاسٹ کریں اور اپنے مستقبل کا خود فیصلہ ہیں۔انشا اللہ آپ کو کسی بھی لمحے آزاد پینل مایوس نہیں کرے گا۔اس موقعہ پر عوام نے آزاد پینل کی حمایت کا اعلان کیا