ہنگو(مانند نیوز) گیس اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی اور قومی قیادت ایک پچ پر،سوئی نادرن کے اجمل خان اور ناصر خان کی تبدیلی کا مطالبہ،ایکسین پیسکو ہنگو جا رویہ بھی قابل مزمت قرار،گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو قومی سطح پر راست اقدام اٹھائیں گئے،ہنگو کے گیس اور پٹرولیم وسائل سے ہنگو کے عوام کو محروم رکھنا قابل قبول نہیں،ان خیالات کا اظہار سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبدالستار،سابق ایم این اے سید حیدر علی شاہ،حون خان ایڈوکیٹ،حافظ قاسم،یحی قریشی اور دیگر نے گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر قومی جرگے میں سابق ضلع نائب ناظم زیارت گل اورکزئی،حاجی نصراللہ اورکزئی،بازار صدر ظفر اقبال،ملک خالد نعیم،فاروق بنگش،شاد محمد شینواری اور دیگر مشران نے شرکت کی۔جرگے میں گیس کم پریشر کا ذمہ دار اجمل خان اور ناصر خان کو قرار دیا گیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں سوئی نادرن افسران کو ایک ہفتے میں تبدیل نہ کیا گیا تو سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ مولانا عبدالجلیل،مولانا عبدالستار اور دیگر نے کہا کہ ہنگو کے وسائل سے ہنگو کے عوام محروم ہیں یہ امر کسی صورت قبول نہیں،ہم اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں اور ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں جس کے بعد ہر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گئے۔