پبی (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ملک بھر کی واحد سیاسی پارٹی ہے جو باچاخان کے عدم تشدد کے فلفسے اور اپنے وسائل پر اپنا اختیار مانگنے والی جماعت ہے. جہاں ہم اپنے وسائل پر اپنا حق مانگنے کی بات کرتے ہیں تو اپنے پختون بھائیوں اور دیگر باشندگان پختونخواکی ترقی کے لئے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار م عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 86 مسعود عباس اور عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے88 جمشید خان نے غلکی یونین کونسل میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ اس بار ضلع نوشہرہ میں باچاخان کے پیروکاروں کی جیت ہوگی اور عوامی نیشنل پارٹی صوبے بھر میں اکثریت سے حکومت بنائے گی ضلع نوشہرہ کے پرویز خان خٹک پاس پانچ سال وزارت اعلیٰ رہی اور مذید پانچ بھی حکومت رہے مگر ضلع نوشہرہ کے تقدیر کا نہ بدل سکے. زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار پر ضلع نوشہر کے عوام ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارا پانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دینگے اور 8 فروری کو آپ سب لالٹین پر مہر لگا کر اپنا تقدیر بدل دیں