وانا (مانند نیوز) دوتانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیرز ایسوسی ایشن نے اپنے دفتر میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ڈیوا کابینہ کے افراد کے علاوہ دیگر قومی مشران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان مسلم باغ سے تشریف لائے ہوئے خصوصی مہمان سماجی و قبائلی رہنماء جناب غلام محمد دوتانی بھی پہلے مرتبہ دوتانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ تحصیل توئی خلہ ماڈل سکول کے معزز استاد نصیب خان دوتانی سمیت دیگر کابینہ ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حبیب اللہ دوتانی نے کی۔ پروگرام کا آغاز عبدالحلیم خان دوتانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، دوتانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیرز ایسوسی ایشن کے اس اجلاس میں رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ گروپ ممبران کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ تعلیمی بہتری کے لیے منظم جدوجہد اپنانے کی تجویز پیش کی گی۔ بلڈ ڈونر سوسائٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئ۔ ڈاکٹر حبیب اللہ دوتانی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دوتانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیرز ایسوسی ایشن اسی طرح بہترین عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی اور اپنے منشور پر نظر رکھے گی۔ پروگرام کے اختتام پر سماجی و قبائلی رہنماء غلام محمد دوتانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کو مشکلات اور مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ، پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہوں تو آؤ اس بار مل کر تعلیم یافتہ پر زور دینگے۔ ہمارا اصل وطن ہماری خواہشات کا نام ہے۔ اگر ہم تعلیم پر زیادہ توجہ دیں گے تو کوئی قوت ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے علاقے کی بہتری کیلئے سب سے پہلے تعلیم پر کام کریں گی اور بعد میں باقی شعبہ جات پر کام جاری رکھیں گے۔ دوتانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیرز ایسوسی ایشن کا بنیاد رکھنے والا تمام معزز شخصیات کو سلام آور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے