وانا (مانند نیوز) ضلع جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل علاقہ اعظم ورسک تورہ گولہ کے ایریا گل دونہ غونڈئی سڑک کے کنارے میں ملک راز محمد وزیر کی گاڑی پر آئی ڈی کا دھماکہ ہوا، جسمیں ملک راز محمد وزیر سمیت ان کا بیٹا صلاح الدین اور بھائی نیوز گل وزیر زخمی ہوئے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ملک راز محمد وزیر سمیت تینوں کو معراج میڈیکل کمپلیکس وانا منتقل کئے گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے، اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، پولیس نے علاقے میں تحقیقات شروع کئے۔ جنوبی وزیرستان لوئر میں یہ پہلی واقع پیش نہیں ہوا، اس سے پہلے ملک عالم جان اور ملک اسلم نور وزیر کو دھماکے ہوئے، جس سے وانا کے سرکردہ ملک اسلم نور وزیر سے علاقے کے لوگ محروم ہو گئے۔