ابوظہبی(مانند نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے موخر کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا اور اب یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے