وانا (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 42 زبیر وزیر اور پی کے 110 عجب گل وزیر کا آج وانا میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور بعد میں باقاعدہ طور پر ضلعی مرکزی دفتر کا افتتاح کیا گیا، جنوبی وزیرستان کے عوام نے عمران خان زندہ باد کے زبردست نعرے لگائے۔ اس موقع پر احمدزئی وزیر کے مشران، نوجوانان و دیگر مکتب فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر علاقائی مشران کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افتتاحی مرکزی آفس تقریب اور عوام کا سمندر دیکھ کر مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئی، علاقائی مشران نے ووٹ و سپورٹ کا اعلان کیا اور یقین دہانی کروائی کہ جیت انشائاللہ پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ عوام خود سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کہ جنوبی وزیرستان کی ترقی کیلئے کونسا امیدوار زیادہ اچھا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر جماعت اور ہر انسان کا جمہوری حق ہے لیکن عوام ایسے لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، جو جنوبی وزیرستان کی ترقی اور عوام کے حقوق کیلئے کچھ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں اور جلد باضابطہ کمپین کا آغاز کر دیا جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ووٹ پول کرنے کا شعور نہیں ہے، ہر الیکشن میں ووٹ کا تناسب چالیس فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا، لوگ ووٹ پول کرنے گھروں سے نکلتے ہی نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مرتبہ گھروں سے نکلیں اور دیانتدار اور مخلص قیادت کو منتخب کریں، آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے