ہنگو(مانند نیوز) کوٹکی بالا،کوٹکی پایاں اور محمد خواجہ میں آزاد پینل کی سیاسی سرگرمیاں،نوجوانوں سمیت عوام سے ملاقاتیں،سیاسی منشور خدمت کے جذبے کا عکاس ہے,عوام 8 فروری کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں،انہیں مایوس نہیں کریں گئے،حافظ عبدالہادی کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق این اے 36 سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی نے منگل کے روز کوٹکی پایاں،کوٹکی بالا اور محمد خواجہ میں مصروف ترین دن گزارا،گھر گھر انتخابی ایجنڈہ عوام کے سامنے رکھا اور اجتماعات سے خطاب کیا۔نوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے حافظ عبدالہادی کو خوش آمدید کہا۔سیاسی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے این اے 36 سے امیدوار حافظ عبدالہادی نے کہا کہ حقیقت پسندانہ منشور اور قابل عمل ایجنڈہ لیکر انتخاب لڑ رہے ہیں،سیاسی تقاضوں اور علاقے کے دیرینہ مسائل سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں.ان عوامل کا بھی با خوبی ادراک ہے جنہوں نے ہنگو کو ترقی کے راستے پر چلنے سے روک رکھا ہے۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ ووٹ امانت ہے اس کا ذمہ دارانہ استعمال ہمیں سماجی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ہم نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں،سیاڈی بنیادوں پر ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے،سماجی انقلاب کی بنیاد رکھنی ہے اور معاشرتی خوش حالی کے ذریعے ہنگو اور اورکزئی اضلاع کی پسماندگی کو دور کرنا ہے۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ سماج کو خوشحال بنانے کے لیے وسائل اور اختیارات کو استعمال میں لایا جائے۔اس مقصد کے لیے آزاد پینل کو کامیاب کرائیں۔کیونکہ ہم خدمت کا جزبہ اور صاف ستھری شناخت رکھتے ہیں۔اس موقعہ پر عوام نے آزاد پینل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے