پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے مہنگے داموں کباب فروخت کرنے پر 18 مشہور کباب فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تاج محل کباب فروش‘ مہمند کباب فروش یکہ توت‘ جلیل کبابی گلبہار‘ طورے کبابی چارسدہ روڈ‘ میران جان کبابی چارسدہ روڈ اور دیگر کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی جہاں پر کباب فروش نو سو روپے فی کلو کباب فروخت کر رہے تھے جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر منیجرز کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے افسران کے مطابق گرفتار کباب فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے جس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے شہر بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے سمیت اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے