پشاور(مانند نیوز)سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ منشیات سمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہاہے کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سرویلنس سکواڈ اور تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پشاور میں بلمقابل BRT ٹرمینل نزد ایچ گول چوک گاڑی نمبری LED 8385 سے دوران تلاشی اعلیٰ کوالٹی کے 60000 گرام (60 کلوگرام) چرس برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فیملی کی آڑ میں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھیں۔ کاروائی کے دوران دو ملزمان نعیم جان ولد غلام محمد اور ساتھی خاتون مسماہ نازیہ بی بی ولد غلام محمد ساکنان ماجوکے پڑانگ چارسدہ موقع پر گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ مذید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خٹک اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا صفیان حقانی نے مذکورہ عملے کی کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے جبکہ منشیات سمگلروں اور بڑے نیٹ ورکس کے خلاف اینٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کئے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے