پشاور(مانند نیوز) بی آر ٹی پشاور پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، 15 جنوری 2024 کو بی آر ٹی پر اب تک کی سب زیادہ رائیڈرشپ ریکارڈ کی گئی ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، بی آر ٹی پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ اس وقت سسٹم میں 244 بسیں شامل ہیں اور تمام آپریشنل ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ادارے کو پتھراؤ کے واقعات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گزشتہ دو دنوں میں پتھراؤکے واقعات میں 6 بسوں کے شیشے ٹوٹے، 6بسوں کو مرمت کی غرض سے آپریشن سے ہٹانا پڑا جس سے موجودہ بسوں پر رش کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ شر پسند عناصر کو روکنے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔بی آر ٹی عوام کی سروس ہے اور اس کا تحفظ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔