پبی (مانند نیوز) منشیات کے خلاف آگاہی مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان۔کالجز اور ھائیر سکولوں سے آغاز کرینگے۔منشیات فروشوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔ان ظالموں نے معاشرے کو تباہی کے طرف دھکیل دیا ہے۔اب پولیس انتظامیہ اور عوام ایک پیج پر ہے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری چیئرمین ھیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے اپنے آفس میں ھیومن رائٹس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ عوام اور طلباء میں آگاہی کا مہم آج سے شروع کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کالجز اور ھائیر سکولوں سے آغاز کرینگے۔اب منشیات فروشوں کیلئے کوئی ٹھکانہ نہیں۔کیونکہ پولیس انتظامیہ اور عوام ایک پیج پر ہے۔اور اب منشیات فروش اپنا بستر گول کرکے چلے جائیں۔اور توبہ تائب ھوجائیں۔انہوں نے پولیس انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا۔کہ ہمیں نشے سے نفرت ہیں۔انسان سے نہیں۔نشہ کرنے والوں کو نہ پکڑیں۔بلکہ ان کے علاج کیلئے ہم نے پشاور کے مختلف پرائیویٹ ہاسپٹلز سے رابطے کئے ہیں۔ان کو علاج کیلئے ان ہسپتالوں میں داخل کرینگے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ مخیر حضرات اس کارخیر میں ھمارے ساتھ ھرقسم مالی امداد کریں۔کہ ہم مناسب قیمت پر ان کا پرائیویٹ ہاسپٹلز میں مکمل علاج کریں۔انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کیا۔کہ جہاں بھی کوئی منشیات فروش موجود ہے۔تو 03129176434 پر رابطہ کریں ہمیں اطلاع دیں۔یا قریبی پولیس سٹیشن کو انفارم کریں۔اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔