شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے قومی نشست سے آزاد امیدوار الحاج سید فرین نے کہا ہے کہ8 فروری کو مخالفین کو تاریخی شکست سے دو چار کر دیں گے،عوام اب یہاں برسر اقتدار ٹولے کے خلاف ریفرنڈم کریں گے، اٹھ فروری کو عوامی طاقت سے ریفرنڈم ثابت کرے گا کہ شانگلہ کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ شانگلہ پر 2002 سے برے اقتدارمیں رہنے والے نمائندوں کے خلاف یک زبان ہو چکے ہیں۔ بابا ئے شانگلہ الحاج سیدفرین خان نے کہا کہ گزشتہ روز پورن میں کنونشنثابت کرتا ہے جو ایک جلسے میں تبدیل ہو چکا ہے کہ عوام اب مزید دھوکوں میں نہیں ائیں گے انہوں نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہو چکا ہے کہ آٹھ فروری کو عوام ہوائی جہاز اور آنار پر مہر لگا کر ووٹ کا صحیح حق ادا کریں گے۔ الحاج سید فرین نے انجینئر امیر مقام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر امیر مقام نے اپنے لیے حلقہ بنایااور اپنے آنا کی خاطر شانگلہ کی تمام تحصیلوں اور علاقوں کی جغرافیاں تبدیل کر رکھ دی۔ امیر مقام نے اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ وفا نہیں کیا وہ شانگلہ کے عوام کے ساتھ کیا وفا کریں گے اب ان کا گروپ ٹوٹ چکا ہے۔ وہ لیڈروں کو خرید سکتا ہے مگر ووٹوں کو نہیں خرید سکتا۔ امیر مقام جو کر رہا ہے اس کا حساب شانگلہ کے عوام ووٹ کے کے بدلے ان سے لیں گے۔ الحاج سید فرین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاست عوامی مفاد میں کیا ہے اور یہاں کی ترقی اور خوشحالی ان کا درینہ خواب ہے جو اب پورا ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو ہوائی جہاز پر مہر لگاکر شانگلہ میں ان لٹیروں کا صفایا کریں۔۔