پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ محدود وسائل میں عوام کی خدمت کررہا ہوں پشاو ر کے پانچ سو مساجد کو سولرائزڈ کردیاگیا ہے عوام کی بنیادی ضروریات پر فوکس کرناترجیح ہے جھنڈا بازار کریم پورہ او ر ہشتگری میں موقع پر سٹریٹ فراہم کئے گئے جبکہ بازاروں کے خوبصورتی کیلئے پودے اور مسجد کیلئے موقع پر سولرائزیشن بھی فراہم کئے قرآنی آیات کو محفوظ کرنے کیلئے بازاروں میں چھوٹے اوربڑ ے بکس بھی لگائے جائینگے علاقہ میں ٹیوب ویل کی مرمت کے لیے بھی ڈبلیو ایس ایس پی کو احکامات جاری کئے بروز بدھ جھنڈ ا بازار کے مسجد میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیاتھاجس میں میئرپشاور حاجی زبیر علی نے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان انجینئر ریاض احمد خان چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ چیئر مینزاور بازاروں کے صد وراور تاجرو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں میئر پشا ور حاجی زبیر علی کو جھنڈا بازار کے تاجروں نے شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اس موقع پر کھلی کچہری میں عوام نے مئیر پشاور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے جھنڈا بازار کا ٹیوب ویل ایک سال سے خراب ہے جس کی وجہ سے گندلاپانی پینے پر مجبور ہیں علاقے میں ڈبلیو ایس کی آئے روز ہڑتال کی وجہ سے علاقہ گندگی کا ڈھیر بناہواہے لہذا ڈبلیو ایس ایس پی کو ختم کرکے کیپٹل میٹروپولیٹن میں شامل کیاجائے علاقے میں سٹریٹ لائٹس فر اہم کی جائے جبکہ علاقے میں سلائی سینٹر کا قیام بھی عمل لایاجائے تاکہ خواتین اس سے ا ستفادہ حاصل کرسکیں کریم پورہ سے ہشتگری تک سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکارہے جسکی وجہ سے علاقے مکینوں کو کافی مشکلات پیش آتی ہے ہشتگری میں رکشہ سٹینڈ بناہوا ہے اسے فوری ختم کی جائے اور تجاوزا ت بھی ختم کئے جائے جبکہ علاقے میں مستقل بنیادوں پر سیکیورٹی کیمرے لگائے جائیں۔ اس موقع پر میئر پشاورحاجی زبیرعلی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو انکی دہیلیز پر سہولیات کی فراہم کیلئے کوشاں ہیں ہر دو ر میں بلدیاتی نظام کو نئے شکل میں لایاجاتاہے جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ جاتی ہے پچھلے حکومت نے بلدیاتی الیکشن ہارنے کے بعد ہمارے اختیارات سلف کئے عوام پشاور کو خوبصورت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔میئر پشاور نے عوام کے مطالبات منظور کرتے ہوئے اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکا م کو احکامات صادر کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے