پشاور(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی جہانگیر پورہ کی سرگرم کارکن صدر مسز نائلہ جہانزیب نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی پی پی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے نائلہ جہانزیب کو پارٹی دوپٹہ پہنایا اور پارٹی میں شمولیت پر انکا خیرمقدم کیااس موقع پر پشاور ڈویژن کی صدر شہناز شمشیر بھی موجود تھیں نائلہ جہانزیب نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیاسینیٹر روبینہ خالد نے نائلہ جہانزیب کی پارٹی میں شمولیت کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جوق در جوق شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی پورے ملک میں مضبوط ہیں شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے ملک کی ترقی اور غریب عوام کی خوشحالی کیلئے جس تحریک کا آغا کیا تھا آج بلاول بھٹو زرداری اسی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کیلئے سیاسی ماحول گرم ہے مخالف جماعتیں ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے نکلی ہیں لیکن اس بار انکا چورن بکنے والا نہیں ملک کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ پاکستان اور اس کے لوگوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کیونکہ ہماری جماعت جب بھی بر سر اقتدار آئی ہر سو ترقی لائی انشا اللہ اس مرتبہ بھی آٹھ فروری کو پیپلز پارٹی سرپرائز دیگی اور ہمارا اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے