پبی(مانند نیوز) اے این پی کے حلقہ 89 کے امیدوار میاں افتخار حسین صاحب نے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹی کے امیدوار دولت کے بل بوتے پر بھی اے این پی کے رضاکاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے. میرے مدمقابل ایک امیدوار احساس برتری کے مرض میں ایسا مبتلا ہے کہ ابھی سے کہہ رہا کہ میں اس صوبے کا وزیر اعلی ہونگا معلوم نہیں اس سے کن قوتوں نے وعدہ کیا ہے یا کون ان کے پیچھے کھڑے ہیں کہ یہ صاحب الیکشن سے پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہا ہے.افسوسناک بات یہ کہ کسی کو مرکزی حکومت کی آشیرباد حاصل اور کسی کو صوبائی حکومت کی. لیکن ان صاحب کو معلوم نہیں کہ آپ کا مقابلہ باچہ خان بابا کے سپاہیوں سے ہے. پشتون گھڑھی میرا دوسرا گھر ہے کیونکہ اس میں میرے رشتہ دار آباد ہے اور آج انہوں نے میرا حوصلہ افزائی کی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پشتون گھڑھی میں امان اللہ حجرے میں اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس کی صدارت بشیر گل استاد نے کیجلسے سے عباس خان غازی نے بھی خطاب کیا میاں افتحار حسین نے کہا کہ ایسے پروگرام کر نا صرف باچاخان کے رضاکار ہی انجام دے سکتے ہی اگر اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو یہ بات واضح کرنا چاہتاہوں کہ حلقے کے عوام کی اجتماعی ترقیاتی کام خلوص نیت اور اللہ کی رضا کے لیے کرونگا اور یہ آپ لوگوں پر احسان نہیں ہوگا بلکہ یہ آپ لوگوں کو حق بنتا ہے کیونکہ جو فنڈ مجھے ملے گا وہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے آپ لوگ بجلی اور گیس بلوں کے علاوہ روزمرہ کے اشیاء خورد و نوش میں جو ٹیکس حکومت پاکستان کو دیتے ہیں اسی سے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ مختص کیے جاتے ہیں. انہوں نے مذید کہا کہ جس طرح میں نے پبی کو تحصیل بنانے میں کردار ادا کیا اور اب لوگ اپنے قانونی و دیگر مسائل کے سب سہولیات اب پبی میں میسر ہے اسی طرح اب مذید ترقیاتی کاموں کی طرف میرا رحجان ہوگا. نکاسی آب کے طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جبہ میں ہر طرف پانی کے تالاب نظر آتے تھے اور وہاں کے لوگوں کے سیکنڑوں جریب زمینیں پانی کی وجہ سے فصل کاشت سے عیاری تھی میں نے نکاسی آب اور سیم و طور کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا آج جبہ میں آپ کو پانی کے تالابوں کی بجائے بلڈنگ,حجرے اور مارکیٹ نظر آتے ہیں. اس طرح جبہ خشک میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے تھے وہاں میں نے اسپیشل فنڈ سے ٹیوب ویلز لگائے آج جبہ خشک کے گھر گھر میں پانی کی سپلائی جاری ہے اور بنجر زمینیں آباد ہوگئی ہے. میرے لیے یہ کافی ہے کہ کم از کم جبہ خشک کے عوام کے دلوں سے میرے لیے دعائیں نکل رہی ہے. پشتون گھڑھی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں پشتون گھڑھی میں پبی کی طرح کمیونٹی ہال اور سکول اینڈ کالج کے قیام کے ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا جائے گا میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا فنڈ آپ پر ہی خرچ ہوگا نا پہلے آپ کے فنڈ میں بے ایمانی کی اور نا اب کرونگا کیونکہ ہمارا نظریہ صرف اور صرف اللہ کے مخلوق کی خدمت ہے. اگر میں اہل ہوں اور آنے والے کل کے لیے اور آپ کے بچوں کی بہتر مستقبل کے آواز اٹھا سکتا ہوں تو وقت کے نا اہل اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف 8 فروری کو اپنا ووٹ لائٹین کو دے کر کامیابی سے ہمکنار کریں آپ کے ایک دن کی غیرت کے بدلے پبی کا یہ سپوت آپ کے علاقے کو روشن مستقبل دے گا. جلسے سے این اے 34 کے امیدوار میاں بابر شاہ کا کا خیل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اے این پی کے دور حکومت میں تحصیل پبی میں کی گئی ترقیاتی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پی کے 89 کے عوام ایک بار پھر اے این پی کو وہ عزت دینگے جو 2008 کے الیکشن میں دیا تھا اور انشاءاللہ اس بار اے این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی. میاں افتخار حسین جیسے نظریاتی اور غیرتی اور ایماندار آپ سامنے ہے جبکہ اس کے مدمقابل امیدواروں کا نا کوئی نظریہ ہے اور نا سیاسی وفاداری ہے میاں صاحب سکول کے زمانے سے عدم تشدد اور آمن کے فلفسے پر عمل پیرا ہیں اور نا کبھی پارٹی نظریے سے اختلاف کیا اور نا ہی پارٹی سے وفاداری تبدیل کرکے کسی اور پارٹی کو جوائن کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے