پبی (مانند نیوز)جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے وائس چانسلر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب ختم بخاری شریف و دستاربندی ان شاء اللہ آج 18 جنوری بروز جمعرات بوقت 10 بجے منعقد ہوگی،الحمدللہ اس مبارک تقریب کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،امسال تقریباً ڈیڑھ ہزار فضلاء کی دستار بندی کی جائیگی۔ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں شعبہ درس نظامی، شعبہ تخصصات، شعبہ بنات مدرسہ ہاجرہ کی طالبات، شعبہ حفظ سمیت مختلف شعبہ جات سے ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبہ شامل ہے۔تقریب میں جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر شیخ الحدیث مولانا انوار الحق بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس و خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا کروائیں گے جبکہ جامعہ حقانیہ کے وائس چانسلر اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر و چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی اس عظیم اجتماع سے امت مسلمہ میں مدارس کی افادیت اور بالخصوص جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی خدمات اور ملکی بین الاقوامی دنیا میں اسلامی نظام کے نفاذ دینی،سیاسی،مذہبی اداروں، جماعتوں کے کردار اور مستقبل کے لائحہ عمل اور قائد جمعیت شہید اسلام و پاکستان مولانا سمیع الحق شہید کے عظیم علمی وراثت کے مشن، باطل کے خلاف حق گوئی کا مشن جاری و ساری رکھنے کے موضوعات پر کلیدی خطاب فرمائیں گے، پاکستان اور بالخصوص پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت زار پر درپیش مسائل و مشکلات کے لئے سا میت،یکجہتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس عظیم الشان روحانی و علمی اجتماع میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے۔تقریب سے حقانیہ کے دیگر بزرگ ترین مشائخ واساتذہ کرام ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام، محدثین اور ممتاز شخصیات بھی امت مسلمہ کو درس و تدریس اور امن و محبت اور بھائی چارہ کے خطبات دیں گے۔دارالعلوم حقانیہ کے میڈیا سیل کی جانب سے تمام مسلمانوں کو اس روح پرور جلسہ اور پروقار تقریب دستار بندی میں شرکت کی دعوت د ی جاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے