پبی (مانند نیوز)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے پیڈریاٹک میڈیسن یونٹ میں ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے تعاون سے مزید تین جدید یونٹس کا افتتاح ہواچیئرمین بی او جی محمد اشفاق خان نے ممبرز بی او جی بخت باز خان،ڈاکٹر گلمان شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر، پروفیسر حبیب اللہ، ایڈوکیٹ کاشف علی شاہ اور ایڈوکیٹ شبنان خٹک، ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین کے ہمراہ جدید وارڈز کا افتتاح کیااس موقع پر بورڈ ممبران نے ہسپتال انتظامیہ خصوصاََ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین کی کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ پیڈز میڈیسن ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،ان جدید وارڈز کی بدولت متعدی بیماریوں میں مبتلا بچے،جسمانی کمزوری میں مبتلا بچے اور کریٹیکل حالت کے بچوں کا علاج اب ممکن ہے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا شمار صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں ہے جہاں اس جیسے جدید یونٹس بن رہے ہیں۔