ہنگو(مانند نیوز) ہنگو کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آزاد پینل کی کامیابی ضروری ہے،غنی الرحمان خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پاکستان ہاؤس اور ہنگو ہاؤس امید کے مراکز ہیں،ووٹ سے ہی مثبت تبدیلی آئے گی،آزاد پینل کا مقابلہ مسائل اور محرومیوں سے یے،کام کرنے والوں کے پاس مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانے کا وقت نہیں ہوتا،ان خیالات کا اظہار این اے 36 سے امیدوار حافظ عبدالہادی،پی کے 93 سے امیدوار اور سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان،تحصیل مئیر عامر غنی،ویلج چیرمین عبدالواحد اورکزئی،سماجی شخصیات غنی خان اور دیگر نے محلہ سنگیڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سابق ضلع نائب ناظم زیارت گل اورکزئی اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ معشیت کی بحالی،عوامی محرومیوں کا ازالہ آزاد پینل کا مشن ہے،ہم عوام کے پاس امید کا،ترقی کا،خوش حالی کا اور امن کا پیغام لے کر جا رہے ہیں اور عوام ہمیں بھر پور تعاون اور محبت سے نواز رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا،ہمارا تعلیمی نظام اور تجارت سمیت تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پر ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہنگو میں یونیورسٹی،کیڈٹ کالج،انڈسٹریل زون بنایا جائے۔اور عوام کو روز گار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان بنائیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو نئی جہت دیں۔حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ ہمارے خاندان کی خدمات کا مخالفیں بھی اعتراف کرتے ہیں،ہمارے والد اور معمار ضلع ہنگو کی کوششوں سے ہنگو کی جسمانی اور کاروباری زندگی میں جان ہے۔اور ہم بلا تفریق سب اقوام اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔مئیر عامر غنی نے کہا کہ ہنگو کو میرے والد صاحب نے ضلع کا درجہ دلایا،ہنگو سے ہی گورنر تھے جنہوں نے مخالفت کی۔ہم سماجی ترقی،سہولیات کی فراہمی،عوام کو روز گار فراہم کرنے کے ایجنڈے کے امین ہیں اور ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گئے۔انیوں نے کہا کہ وسائل نہیں ملے پھر بھی گھر میں نہیں بیٹھے،رات کے دو بجے بھی تھانوں،واپڈا ہاؤس سمیت ہر دفتر ہر جگہ عوام کے شانہ بشانہ بیٹھے ہیں لوگ ایل کھمبہ اور ایک ٹرانسفارمر لگا کر اس پر اپنی تختی لگاتے ہیں مگر ہم نے ضلع بنایا لیکن کہیں تختی نہیں لگائی۔عامر غنی نے کہا کہ ہنگو میں سرکاری دفاتر کا قیام،سینکڑوں عوام کو روزگار یہ سب شہید غنی الرحمان کے عملی اقدامات کا نتیجہ ہے۔انتخابی جلسے سے ویلج چیرمین عبدالواحد اورکزئی اور ممتاز سماجی شخصیت غنی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عوامی خدمت کا یو تو کوئی غنی الرحمان خاندان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔