چکدرہ(مانند نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی وامیدوار حلقہ این اے 7 مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا کہ عوام 8فروری کو عدل وانصاف کے نشان ترازو کو کامیاب کریں۔جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لیے اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 7میں مختلف جگہوں پر کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ محدود وسائل اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوام خدمت کی مثالیں قائم کیں،جماعت اسلامی ملک کی تعمیر وترقی اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر ترازو کے حق میں مہم چلائیں،اگر عوام پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار پی کے 15حاجی عزیز اللہ خان،تحصیل امیر ڈاکٹر بشیرمحمد،سیدلیاقت الملک باچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے