پبی (مانند نیوز)6 فروری کو AG پشاور متنازعہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں۔ورنہ 6 فروی کو ایپکا اور سب انجینئر ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر اے جی پشاور کے خلاف جنگ کا اعلان کریں گے۔۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور ملک بشیر مرکزی صدر سیوا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ۔اے جی پشاور نے چک ڈرائینگ اتھارٹی کا متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبہ بھر کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا نظام درہم برہم کردیا۔چک ڈرائینگ اتھارٹی کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔کیونکہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے ووچرز وغیرہ ایکسین سائن کرتے تھے۔اور متعلقہ حلقے کا ایس ڈی۔اوز ان پر چک کاٹ کر ایشو کرتے تھے۔جس سے ٹھیکیداروں کو بھی آسانی ہوتی تھی اور کلرکوں کو بھی ان کا ریکارڈ رکھنے میں بھی آسانی ہوگی۔کیونکہ آئے روز انٹی کرپشن اور دیگر ایجنسیوں نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ پر ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔جس کیلئے پھر ریکارڈ مرتب کرنا مشکل ہوگا۔مقررین نے مزید کہا۔کہ AG صاحب نے اپنے دفتر میں اپنا پاور ڈیلیگیڈ کیا ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے۔کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمہ کے ایکسین کو چک ایشو کرنے کا پابند کیا ہے۔جو رولز ریگولیشن کے خلاف ہے۔اس نوٹیفکیشن کو ختم کرنے تک اے جی کے خلاف 6 فروری کو چیف انجینئر سنٹر سی اینڈ ڈبلیو پشاور میں طلب کیا گیاہے۔اور اے جی کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے