ریاض(مانند نیوزڈیسک)سعودی عرب نے جنوبی کوریا سے 3 ارب ڈالرز کے میزائیل دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کی سائیڈ لائن پر سعودی وزیر دفاع اور ان کے جنوبی کورین ہم منصب کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو ڈیفنس اکیوزیشن پروگرام ایگریمنٹ(ڈاپا)کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے جنوبی کوریا کے درمیان میزائل دفاعی نظام کی خریداری کیلئے ہونے والے معاہدے کے تحت جنوبی کوریا 3 ارب ڈالر مالیت کی 10 بیٹریاں سعودی عرب کو دے گا، معاہدے کے موقع پر جنوبی کورین وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی فرم ایل آئی نیکس ون سعودی عرب کو زمین سے فضا میں مار کرنے والا مڈ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گی۔ ڈاپا کے ڈائریکٹر ای اون ڈونگ ہوان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ یادداشت نامہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا 2027 تک دنیا کا چوتھا بڑا دفاعی ایکسپورٹر بننے کیلئے کوشاں ہے، سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق 2000 میں 31 پوزیشن پر موجود جنوبی کوریا 2022 میں 17 بلین ڈالرز کی دفاعی درآمدات اور اسی سال 7.25 بلین ڈالرز کا اضافے کے ساتھ دفاعی ایکسپورٹرز کی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے