غزہ (مانند نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے جارحیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں ایک گودام اور رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، دونوں رہائش گاہوں میں فلسطینی بے گھر ہو گئے، متعدد شہید اور زخمی ہوئے۔ خان یونس میں الہناوی اسکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دئیے جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی شہید ہوگئے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صہہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فسلطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔ حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا بھی جواب دے دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے