اسلام آبا (مانند نیوزڈیسک) 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90ہزار 675پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کیلئے 25ہزار 320، خواتین کیلئے 23ہزار 952پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41ہزار 403ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50ہزار 944پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، پنجاب میں مردوں کیلئے 14ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 22ہزار 352ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 19ہزار 6پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں مردوں کیلئے 4ہزار 443، خواتین کیلئے 4ہزار 313پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔سندھ میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 10ہزار 250ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15ہزار 697 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں مردوں کیلئے 4ہزار 810جبکہ خواتین کیلئے 4 ہزار 286 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں مردوں اور خواتین کیلئے 6ہزار 610مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ (آج)8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8سے شام 5بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے