بریکوٹ(مانند نیوز ) مساجد اللہ کے گھر اور ان کی تعمیر دونوں جہاں کی کامیابی کا باعث ہے۔ اللہ کے گھر کی تعمیر اور اس کی آبادکاری کا شرف صرف خالق کائنات کے محبوب بندوں کو حاصل ہوتاہے۔ ان خیالات کااظہار ممتاز عالم دین اور مدرسہ تعلیم القرآن المعروف مارکیٹ مدرسہ تختہ بند کے مدرس مولانا عبدالجلال نے مولانا قاری محمد ایوب خان کی زیرنگرانی جامع مسجد حسان محلہ حاجی حبیب گل گوگدرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ بھر کے علمائے کرام، عمائدین اور اہل ایمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثناء قاری محمد معاذ نے مسجد ھذا میں پہلی اذان ظہر دینے کا شرف حاصل کیا جبکہ نوجوان قراء ونعت خواں حضرات نے حمد ونعت اور تلاوت کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا عبدالجلال نے کہاکہ تاریخ اسلام میں مسجد ومدرسہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ،یہی وجہ تھی کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے مبعوث ہونے کے ساتھ ہی مساجد آباد کرنے کی خصوصی تاکید فرمائی جس کی بدولت آج اسلام کا آفاقی پیغام دنیا کے کونے کونے میں پھیل گیاہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ مساجد صرف نماز پنجگانہ کی ادائیگی تک محدود نہیں بلکہ مساجد امامت سے لے کر امارت تک تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مسجد حسان گوگدرہ کی تعمیر وافتتاح کے بعد اسے اعمال سے آباد کیاجائے تاکہ یہ اہل محلہ اور پورے عالم اسلام کے لیے ثواب دارین کا باعث بنے۔ انھوں نے مسجد حسان کے لیے قطعہ اراضی عطیہ کرنے والے حاجی حبیب گل اور اس کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرنے والوں کے لیے خصوصی دعاکرائی۔ مسجد ھذا کے نگران اور خطیب جامع مسجد حضرت عثمانؓ قاری محمد ایوب خان نے اپنے تہنیتی خطاب میں مسجد حسان کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرنے پر سب کا شکریہ اداکیا اور توقع ظاہر کی کہ مدرسہ حسان بن ثابت کو فعال بنانے میں بھی سب کی معاونت وتعاون اسی طرح جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں فوری طور ہر قاعدہ، ناظرہ و حفظ قرآن پاک کا سلسلہ شروع کیاجارہاہے جبکہ دراسات اسلامیہ کے سلسلے کا انشاء الله ماہ صیام کے فوراً بعد آغاز کیاجائے گا۔ آخر میں مسجد و مدرسہ حسان کی اعمال حسنہ سے آبادکاری اور امت مسلمہ کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے