بلوچستان (مانند نیوز)الیکشن سے ایک دن پہلے بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 24 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔
پہلا دھماکا ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔
دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کے وقت اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہیں تھے۔
کچھ دیر بعد ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی ف کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔
اس دھماکے میں جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔
ایس پی قلعہ سیف اللّٰہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی انتظامات مزید بڑھا دیے ہیں۔
نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ کل بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے، عوام نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 جبکہ پشین میں پی بی 47 میں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے کہا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، بلوچستان حکومت زخمیوں کی منتقلی کے لیے کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر بھیج رہی ہے
پشین، آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا، 15 افراد جاں بحق
یاسر بازئی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے، تحقیقات کے لیے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔
نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دھماکوں پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
دھماکا افسوسناک، الیکشن ہوں گے، جان اچکزئی
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےواقعات پرامن انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے