اسلام آباد(مانٹرنگ ڈیسک)کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں دو امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہو گیا، فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افرد ازخمی ہو گئے اور پولنگ روک دی گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جنہیں نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، لڑائی آزاد امیدوار مرتضیٰ رحیم کھر اور لیگی امیدوار امجد عباس چانڈیہ کے حامیوں میں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سید حسنین حیدر اور رینجرز اہلکار پہنچ گئے، معاملہ ووٹوں سے متعلق تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔چکوال کے حلقے این اے 59 کے پولنگ اسٹیشن اکوال کے باہر سیاسی جماعت کے کیمپ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چکوال کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلہ گنگ پولنگ اسٹیشن نمبر 163 سے 400 میٹر دور ہوا، پولنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو افراد کی ذاتی دشمنی کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کا پولنگ کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے