پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاء الرحیم نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ضلع مردان کے غیورعوام کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے جنرل الیکشن 2024 میں بھرپور حصہ لیا اور انتخابی عمل کو پُرامن اور کامیاب بنایا۔ میں ضلع مردان کے انتظامیہ،پولیس، سیکورٹی فورسز، محترم اساتذہ کرام، الیکشن کمیشن کے سٹاف اور دوسرے تمام معاونین کاشکریہ ادا کرتا ہوں اور اُنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اُن کی انتھک محنت اور کوششوں سے ضلع مردان میں کامیاب جنرل الیکشن 2024 کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھروئے کارلا کرخوشگوار ماحول میں اس انتخابی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ میں میڈیا نمائندہ گان کا بھی انتہائی مشکورہوں کہ انہوں نے اس قومی فریضے میں اپنے فرائض ذمہ داری اور تندہی سے انجام دیئے اور اس انتخابی عمل کی بھرپور کوریج کی۔ میں میں ضلع مردان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر، ریٹرننگ آفسرز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، مانیٹرنگ آفیسرز اور ماسٹر ٹریننر کابھی انتہائی مشکور اور ممنون ہوں۔ کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ شانہ بہ شانہ رہے اورانتہائی ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کو سرانجام دئیے۔