پشاور(مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے، مجھے نشانہ بنانے کیلئے 2 خودکش بمبار بھیجے گئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میں آج سے اپنےحجرے میں موجود نہیں ہوں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھا، سیکیورٹی اداروں نے پہلے بھی مجھے تھریٹ الرٹ کا بتایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن، سپورٹرزجیت کی مبارکباد دینے فی الحال میرےحجرے پر تشریف نہ لائیں، حالات بہتر ہوتے ہی حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آؤں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تھریٹس کے باعث گھر کے باہر پولیس، ایف سی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے