سعودی عرب (مانند نیوز)سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض کا چڑیا گھر ترمیم و اصلاح کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات کے مطابق ریاض کا چڑیا گھر عارضی طور پر اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔اب چڑیا گھر کو عوام کے لیے ترقیاتی اور مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد حسب معمول کھول دیا گیا ہے۔ریاض کا چڑیا گھر مملکت کا سب سے بڑا اور قدیم چڑیا گھر ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے۔ اس میں مجموعی طورپر 1300 جانور ہیں جن میں 190 مختلف اقسام کے جانور رکھے گئے ہیں۔واضح رہے ریاض کا چڑیا گھر ریجن کا بہترین تفریحی مقام شمار کیا جاتا ہے جہاں ریاض شہر کے علاوہ قرب وجوار کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں تفریح کے لیے پہنچتے ہیں۔