نیویارک (مانند نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عام انتخابات کے روز موبائل سروسز کی معطلی اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تمام سیاسی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور تشدد کے استعمال یا کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کی خاطر انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی بھی پیدا ہونے والے تنازع کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔واضح رہے کہ 8 فروری کوملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرملک بھرمیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے