اسلام آ باد (مانند نیوز) چترال کی ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پی کے 1 سے ثریا بی بی کامیاب ہوگئی ہیں۔چترال سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور 18 ہزار 914 ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار شکیل احمد کو شکست دی۔واضح رہے کہ چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے