وانا (مانند نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کے خلاف جنوبی وزیرستان لوئر میں مختلف پارٹیوں کے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے ذمہ داروں نے شرکت کی، مقررین نے چیئرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور ملزمان کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ چئیرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کا مقصد امن کیلئے اٹھنے والی سب سے توانا آواز کو خاموش کرنا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ چیئرمین محسن داوڑ محفوظ رہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم پشتون وطن کو سامراجی جنگوں کا میدان بنانے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ جنگوں کے ٹھیکے اٹھانے والوں کے مذموم مقاصد کو منظم عوامی حمایت سے ناکام کریں گے۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنماؤں نے کہا کہ این ڈی ایم شمالی وزیرستان کے صدر اسد داوڑ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اور شہید ہونے والے ساتھی شیر ایوب وزیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ مقدس خون اس وطن کے پرامن نئی صبح کا ضامن ہوگا۔ این ڈی ایم مظلوموں کی توانا آواز ہے جسکو اب ان اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے اور ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ہمارے لوگوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بوگس اور ہیرا پھیری والے نتائج کو چیلنج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم حملے میں ملوث سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جلد از جلد قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ہمارے پارٹی کے ساتھیوں کو پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ آخر میں انہوں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف پارٹیوں کی شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے