شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں تحریک انصاف کے1200 سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمات درج۔ 26 سے زائد گرفتار کارکنان اے ٹی سی انسدادی دہشتگردی عدالت سوات میں پیش کر دیے گئے۔ پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف دفعہ302،324، اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے ری کاونٹنگ کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنماء صدر رحمان ایڈوکیٹ کی گرفتاری پر پولیس اور وکلاء میں جھڑپ ہوئی۔حاجی سید فرین سمیت بیشتر رہنماؤں نے بی بی اے کر وادیا جبکہ بیٹے تحصیل میئر بشام حاجی سدید الرحمان کو گرفتار کرکے پشاور جیل منتقل کردیاگیادیگر کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ شانگلہ میں جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور پولیس کیساتھ جھڑپوں کے بعد دو افراد جان بحق ہوئے تھے جبکہ 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان زخمی تھے جس میں بیشتر تاحال زیرعلاج ہیں۔شانگلہ کے صدر مقام الپوری سمیت دیگر مارکیٹوں اور بازاریں جزوی طور پر بند رہیں،علاقے میں بے گناہ افراد کے قتل پر فضاء سوگوار مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں اور دیگر کی جانب سے جمعے کے روز ہونے والے سانحے پر سخت افسوس کا اظہار۔شفاف تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے