بٹ خیلہ (مانند نیوز)محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ نے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے(پائیدارامن کیلئے سیکھنا)کے موضوع پر تربیتی سیمینارکا انعقاد کیا این سی ایچ ڈی کے تعاون سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی میں ہونے والے سیمینار میں اساتذہ پروفیسر اور طلبا نے کثیر تعداد میں شر کت کی ڈسٹرکٹ یو تھ افیسر ملاکنڈ روح الامین اور دیگر مقررین نے تعلیم اور تعلیم کا عالمی دن منانے کی ضرورت واہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن کی اہمیت و افادیت پر سیر حا صل گفتگو کی شر کا کے سامنے موضو ع کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سلائیڈز بھی پیش کیں گئیں انھوں نے مختلف آن لائن بزنس سروسز فزیکل اور ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت فری لانسنگ اور ٹریڈنگ کو بطور کیئر یئراپنانے بارے آگاہی دی طلبا کی خاطرخواہ رہنما ئی کی سیمینار میں طلبانے گہری دلچسپی لی اس موقع پر شرکا میں سرٹیفکیٹ اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے