بریکوٹ (مانند نیوز) سابق صوبائی وزیر اور نومنتخب ایم پی اے ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ پہلی ہی فرصت میں صحت کارڈ بحال کریں گے اور ساتھ ہی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کریں گے جہاں پی ڈی ایم حکومت نے روکا تھا علاقے کے عوام اور پاکستان تحریک پارٹی کارکنوں اور عوام نے ساتھ دیے کر زیادتیوں کا بدلا ووٹ سے لیا جس پر ہم آن کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل چیئرمین بریکوٹ کاشف علی خان این اے 2 کے نومنتخب ایم ین اے ڈاکٹر امجد علی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں سوات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے مگر اللہ تعالٰی نے سرخورو کیا انشاءاللہ علاقے کے عوام اور کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ رہیں گے کیونکہ گزشتہ 75 سالوں سے پی ڈی ایم اس ملک پر قابض ہے اور ملک کو دیوالیہ کر دیا۔اور ملک سے باہر اثاثے اور جائیدادیں بنا کر عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہے ہیں عمران خان نے عوام شعور اجاگر کر کے اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے ہمت دی انہوں نے کہا گزشتہ 8 مہنوں کے دوران انتہائی تکالیف برداشت کئے مختلف قسم کے دھمکیاں مل رہی تھے میرے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کیا گیا مگر اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور انشاءاللہ مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا ۔انہوں نے کہا سب ڈویژن بریکوٹ میں میگا پراجیکٹس کنڈاک جہانگیر یونیورسٹی بریکوٹ ہسپتال اور شموزئی ڈگری کالج پر کام روک دیا گیا ہے اب انشاءاللہ ان پراجیکٹس پر دوبارہ کام شروع کر یں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے