پشاور(مانند نیوز) پشاور کے ٹرانسپورٹرملک ذیشان خان نے موٹروے پرآئے روز ڈاکوں کی جانب سے بسوں پر فائرنگ کے واقعا ت پر شدید تحفظات کا اظہارکاکرتے ہوئے آئی جی موٹروے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے، بصورت دیگر بطور احتجاج موٹروے کو بند کرنی کی دھمکی دیتے ہوئے ملک ذیشان خان کاکہناہے کہ آئے رو ز موٹروے کے مختلف مقامات پرمسلح ڈاکوں پشاور سے کراچی جانے والے بسوں پر لوٹنے کی عرض سے فائرنگ کرکے بسوں کونقصان پہنچاتے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور سے کراچی جانے والے بسوں پر کشمور کے مقام تین بار شدید فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچالیکن بس مکمل طور پر ناکارہ ہوچکاہیں، ملک ذیشان کا کہناہے کہ ٹرانسپوٹرز کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی اہمیت رکھتی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹول ٹیکس کی مدمیں قومی خزانے کو لاکھوں جمع کراتے ہیں لیکن موٹروے پولیس تحفظ فراہم کی بجائے صر ف ہزاروں روپے کی جرمانوں میں لگی ہوئی ہے، ہم جی ٹی روڈ کی بجائے موٹروے کو اہمیت دیتے ہیں لیکن موٹروے پر ڈاکو راج قائم ہے اور موٹروے پولیس اپنی گاڑیو ں میں آرام سے سوئی رہتی ہے، انھوں نے آئی جی موٹروے سے پشاور سے کراچی جانے والی بسوں کو ڈاکوں سے تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیاہے،بصورت دیگر نہ صرف بسوں کو موٹروے سے واپس ہائی وے پر لیے آئیں گے بلکہ بطور احتجاج موٹروے کو قسم کی ٹریفک کیلئے بند ھ کردیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے