ہنگو(مانند نیوز) این اے 36، پی کے 93 اور پی کے 94 کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہنگو اور اورکزئی کے عوام نے بے شمار محرومیوں کا مقابلہ کیا، امید کرتے ہیں کہ ایم این اے یوسف خان اور دونوں اراکین صوبائی اسمبلی اجتماعی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع ہنگو کے صدر الحاج فرید مفکر نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 36 میں آزاد امیدوار یوسف خان، پی کے 93 سے آزاد امیدوار شاہ تراب خان اور پی کے 94 سے اورنگزیب خان نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہنگو و اورکزئی کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میں تینوں کامیاب ہونے والی شخصیات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ منتخب عوامی نمائندے سروزئی تا ہنگو روڈ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ضلع ہنگو کے عوام کو روزگار کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں سٹاف سمیت سہولیات کا فقدان، ہسپتالوں کی بدحالی، ان تمام ایشوز کو حل کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ الحاج فرید مفکر نے کہا ہنگو اور اورکزئی عوام نے بہت زیادہ آزمائشوں کا مقابلہ کیا، ان کے زخموں پر مرحم رکھنے کا وقت ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ یوسف خان، شاہ تراب خان اور اورنگزیب خان عوامی محرومیوں کو دور کرنے اور سماجی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے