وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں بیجو کار کی اغوائیگی کے خلاف تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اغواء کاریاں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے کھبی وانا سے اور کھبی جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں سے بیجو کار کی اغواء کاریاں جاری ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ اور ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو واضح پیغام دی، کہ آپ یہاں امن کے نام پر آئے ہیں، آپ امن کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کام ہے، یہ کئی لوگ ہماری قوموں کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں انہوں نے ایس ایچ او شکئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا کہ آپ لوگ مثبت کردار ادا کریں اور ان معصوم بندے کو اپنا گاڑی واپس کر دیں۔