وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ بعد ازاں شہید کو اپنے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا۔ جنازے میں کمانڈر وانا بریگیڈ اویس شمیم، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ اور قبائلی عمائدین سمیت پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ 6 جنوری حافظ میڈیکل سنٹر کے سامنے پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں زخمی پولیس کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، شہید پولیس اہلکار گلام خان وزیر کی نماز جنازہ پولیس لائن وانا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر سول وعسکری حکام نے قومی پرچم میں لپٹے تابوت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ جنازه ادا کرنے کے بعد شہید پولیس کی جسد خاکی ایمبولنس میں اپنے آبائی علاقہ وچہ خواڑہ روانہ کردی گئی۔ جہاں پر انکو سپرد خاک کردیا گیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ نے پولیس شہداء کی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر جان دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اسطرح بزدلانہ حملے پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے