پبی (مانند نیوز ) ایپکا اور اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے درمیان کامیاب مذاکرات-،سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں چک ڈرائینگ اتھارٹی کا مسئلہ حل،ایپکا نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان،اکبرعلی خان اکاؤنٹنٹ جنرل کو خراج تحسین پیش کیا گیا ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں اے جی کی طرف سے چیک ڈرائینگ اتھارٹی ایشو کیا گیا تھاجس میں محکمہ کے ایکسین کو چک ایشو کرنے کاپابند کیا گیا تھا۔اور گزٹیڈ ایس۔ڈی۔او صاحبان کو چک سائن کرنے سے منع کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ٹھیکیداروں کو کافی مشکلات درپیش ہوئے۔جس کے بارے میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئرسنٹر اور نگران صوبائی وزیرسے ملاقاتیں کی۔لیکن بے سود کیونکہ اے جی اکبرعلی خان اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے جو چک ڈرائینگ اتھارٹی ایشو کیا تھا۔وہ قانون اور رولز ریگولیشن کے مطابق درست تھا۔پھر ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب کشمیری کی قیادت میں ایک وفد جسمیں ملک بشیر مرکزی صدر سیوا پاکستان بھی موجود تھے۔اے جی خیبرپختونخوا اکبرعلی خان اکاؤنٹنٹ جنرل کو چک ڈرائینگ اتھارٹی سے پیدا ھونےوالے مشکلات سے آگاہ کیا۔ھم اکبرعلی خان اکاؤ نٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ انہوں نے فوری طور پر فائل منگوا کر 5 منٹ میں چک ڈرائینگ اتھارٹی میں ترمیم کرکے گزٹیڈ ایس۔ڈی۔او صاحبان کو چک پر دستخط کرنے کی اجازت دی۔اور نوٹیفکیشن جاری کرکے باء ھینڈ دے دیا۔اکبرعلی خان اکاؤنٹنٹ جنرل نہایت ایماندار اور فرض شناس آفیسر ھے۔کہ ھمارے خیال وگمان میں بھی نہی تھا۔کہ اتنا مشکل اور گھمبیر مسئلہ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا 5 منٹ میں خل کرینگے۔ھم اجمل گوندل اڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مشہور ھیں۔کہ انہوں نے اکبرعلی خان جیسے ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا مقرر کیا ھے۔ایپکا اور سیوا نے اکبرعلی خان کے لیے مشترکہ طور پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے