پبی (مانند نیوز ) نوشہرہ میڈیکل کالج/قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں وائٹ کوٹ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہواوائٹ کوٹ سرمنی کے مہمان خصوصی بورڈ آف گورنرز کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان اور ڈاکٹر گلمان شاہ تھیتقریب میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، ایڈمنسٹریٹو سٹاف اور میڈیکل طلبہ و طالبات نے شرکت کی ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج نے مہمان خصوصی، فیکلٹی ممبران اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات کو وائٹ کوٹ سرمنی میں خوش آمدید کہا۔ وائٹ کوٹ سرمنی کا مقصد کالج میں نئے داخل طلبہ و طالبات کو ڈاکٹر جیسے عظیم پیشے کے اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا اور اس ضمن میں میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات سے عہد لیا گیابی او جی نے میڈیکل کالج میں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی