کرم(مانند نیوز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم محمد کامران کے زیرِ صدارت انسداد پولیوکمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں 3 مارچ سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاری اورمقررہ ہدف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں این سٹاپ آفیسر سمیت متعلقہ ڈی ایچ اوز، ڈی ایس او، پولیس اورمتعلقہ محکموں کے حکام اوراہلکار وں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو انفرادی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے اوراس موذی مرض کی بیخ کنی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کے خلاف جاری مہم میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اوغفلت /کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے