اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 اور این اے 48 کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔این اے 47 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے