اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں، ہمارے لوگوں کو 25، 25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے، بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے جیتی ہوئی سیٹیں 4 ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہم فارم 45 شیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا حترام کیا جائے، عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے