پشاور(مانند نیوز )پی ٹی آئی نظریاتی کارکن سابقہ وومن وونگ پشاور ریجن ڈپٹی سیکرٹری مردان، سابقہ تحصیل ممبر،وومن ونگ صدر تحصیل تخت بھائی اور صدر وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان ڈاکٹر شبنم نورین خان نے ضلع مردان سے نومنتخب ایم این اے علی محمد خان،محمد عاطف خان،مجاہد خان اور ایم پی ایزکو حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اراکین اسمبلی ضلع بھر میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑیوں نے ملک بھر میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اورکامیاب ہو کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے،انتخابی نتائج کے بعدکپتان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے