ایبٹ آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کی نگران وزیربرائے سوشل ویلفئر ‘سپیشل ایجوکیشن اور وومن ایمپاورمنٹ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے اپنی بین الاقوامی اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام اور چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 کو مضبوط کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ایبٹ آباد میں بچوں کی حفاظت اور حقوق کے حوالے سے سوشل ویلفئرو سپیشل ایجوکیشن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ ڈیپارئمنٹ حکو مت خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی یونیسیف کے تعاون سے ایبٹ آباد میں چائلڈ پرو ٹیکشن یونٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام،ایڈیشنل سیکر ٹری سوشل ویلفئیر فاروق،چیف پروٹیکشن آفیسر اعجاز محمد خان، چیف فیلڈ آفیسر کے پی یونیسیف اریڈوسلا رزاق،مس سوسن اینڈریو چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسیف اسلام آباد،مسٹر سہیل احمد چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسیف پشاور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور بچوں کے حقوق ااور تحفظ کے حوالے سے بریفینگ دی۔ خیبر پختونخوا کی نگران وزیر برائے سوشل ویلفئر، سپیشل ایجوکیشن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے کہا کہ ایبٹ آباد میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح خیبر پختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے ڈاکٹر انیلہ محفوظ درانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر و سپیشل ایجوکیشن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا،کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام اور اعجاز محمد خان چیف پروٹیکشن آفیسر، یونیسیف پشاورکے چائلڈپروٹیکشن اسپیشلسٹ مسٹر سہیل احمدکی بچوں کے تحفظ کے جامع نظام کے قیام اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کارپوریشن کی پوسٹنگ کے لیے انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل، ان کی دیکھ بھال اورحقوق کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ د اری ہے اور ہمیں یہ بات یقینی بنا نا ہو گی کہ ہمارے بچوں کی حفاظت کی جائے اور انہیں پھلنے پھولنے کا ہر موقع فراہم کیا جائے۔کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بچے قوم کاقیمتی سر مایہ ہیں اسلئے حکو مت اور معاشرے کے تمام افرادکا فرض ہے کہ وہ ان کو ہر قسم کی پروٹکیشن فراہم کر ے اور خا ص طورپرمعاشرے کے اسپشل بچوں پر خصوصی توجہ مزکور کی جا ئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بطور کمشنر ہزارہ آپ کو یقین دلا تا ہوں کہ تمام لائن ڈیپارئمنٹ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں بچوں اور عورتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے سخت تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صوالے سے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے علماء اکرام اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہے۔چیف پروٹیکشن آفیسر پشاور نے چائلڈ پروٹکیشن کے حوالے سے بریفینگ دی۔آخر میں محکمہ سوشل ویلفئیر ایبٹ آباد کی عمارت میں چائلڈ پروٹکشن یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔اور پروگرام میں حصہ لینے والے لینے والے بچوں میں انعا ما ت تقسیم کئے گئے۔